ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب پولیس انٹرنشپ پروگرام ؛ یونیورسٹیز کے سٹوڈنٹس کا انویسٹی گیشن برانچ کا دورہ

پنجاب پولیس انٹرنشپ پروگرام ؛ یونیورسٹیز کے سٹوڈنٹس کا انویسٹی گیشن برانچ کا دورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : پنجاب پولیس انٹرنشپ پروگرام کے لیے طلبا و طالبات نے انویسٹی گیشن برانچ کا دورہ کیا۔ 

مختلف یونیورسٹیز کے 200 طلباوطالبات نے انویسٹی گیشن برانچ کا وزٹ کیا، جہاں انہیں پی آئی بی کی مختلف برانچزکی ورکنگ بارےآگاہی دی گئی۔ سٹوڈنٹس نے مانیٹرنگ سیل، فنگرپرنٹ بیورو، ریجنل مانیٹرنگ یونٹ ،سی ڈی آربرانچ و دیگرشعبوں کا معائنہ بھی کیا۔ 

ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن برانچ شہزادہ سلطان نے تمام شعبوں کی ورکنگ کے بارے میں بریفنگ کی۔ ایڈیشنل آئی جی نے سٹوڈنٹس کے مختلف شعبوں کی ورکنگ بارے پوچھے گئے سوالات کے جوابات دیئے۔