وقاض احمد:ہیئرکےعلاقےمیں نجی کالجزکےمالک میاں عادل کےبیٹےکاقتل، گزشتہ روزڈیفنس 9میں ہونےوالےقتل کےمزیدحقائق سامنےآ گئے۔
ڈانس پارٹی میں بننےوالاتنازعہ نوجوان کی جان لےلیا، تفتیشی ذرائع کےمطابق احمدجاویدکوگزشتہ ہفتےہونیوالی لڑائی کےبدلےدوستوں نےقتل کیا، پارٹی میں مقتول احمدجاوید کاملزمان ابوبکراورعبدالستارکےدرمیان جھگڑاہواتھا۔
ملزمان اور مقتول کے درمیان جھگڑا لڑکی سے دوستی کرنے پر ہوا تھا،گزشتہ رات دوبارہ ملزمان، مقتول اورانکےمشترکہ دوست دیفنس فیز9 میں اکٹھےہوئےتھے، شبہ ہے کل کی پارٹی کے میزبان نے صلح کروانے کیلئے دونوں فریقین کوبلایاتھا۔
پولیس نے3خواتین سمیت 4افرادکوحراست میں لیکربیانات قلمبندکئے ،فائرنگ کےباعث مقتول کاڈرائیوربھی زخمی ہوا،فائرنگ کےبعدمقتول کےڈرائیورسہراب نےاہلخانہ کواطلاع دی۔
پولیس نے مقتول کےوالدمیاں عادل رشیدکی مدعیت میں مقدمہ درج کیا، مرکزی ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہےہیں،جلد ملزمان گرفتار کرکے مزید حقائق سامنے لائیں گے۔