ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد:بارش کے باعث گھر کی چھت گر   گئی،2 بچے جاں بحق

فیصل آباد:بارش کے باعث گھر کی چھت گر   گئی،2 بچے جاں بحق
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:فیصل آباد میں بارش کے باعث گھر کی چھت گرنے سے 2 بچے جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق گھر کی چھت گرنے کا واقعہ فیصل آباد ڈویژن کے شہر تاندلیانوالہ میں پیش آیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ بارش کے باعث گھر کی چھت گری جس کے نتیجے میں گھر کے ملبے تلے دب کر 2 بچے جاں بحق ہوگئے جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد زخمی بھی ہوئے۔

ریسکیو حکام نے کہا کہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔