ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری گاڑی کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق، خاتون ڈرائیور گرفتار

Road Accident in Islamabad, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: اسلام آباد میں سرکاری افسر کو جاری ہونے والی سرکاری گاڑی کی ٹکر سے ایک نوجوان جاں بحق دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔

واقعہ تھانہ سنگجانی کی حدود ملٹی گارڈن بی 17 میں پیش آیا جہاں سرکاری گاڑی سفید فارچیونر نمبر  GAE-701 نے دو نوجوان لڑکوں کو کچل ڈالا،دونوں زخمی نوجوانوں کو طبی امداد کیلئے پمز ہسپتال منتقل کیا گیا،ایک نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گیا،جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت ضرار کے نام سے ہوئی۔ 

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دو نوجوانوں کو کچل دینے والی سرکاری فارچیونر نمبر GAE-701  نشنل ہائی وے اتھارٹی کی گاڑی ہے،

 پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ قانونی کارروائی کیلئے تھانہ سنگجانی کے انویسٹی گیشن آفیسر اور دیگر پولیس اہلکار پمزہسپتال میں موجود ہیں،سرکاری فارچیونر نمبر GAE-701 کو  ایک خاتون چلا رہی تھی جسے حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون ڈرائیور کا نام نبیلہ سمیع ہے ،خاتون ڈرائیور کو قانونی کارروائی کیلئے پولیس نے تحویل میں لے لیا ہے۔