فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ،حکومت کا یوٹرن،بجلی کے بلوں پر ریلیف ختم

فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ،ریلیف ختم،وفاقی حکومت،سٹی42
کیپشن: Electricity bill,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد ندیم سپرا) وفاقی حکومت نے بجلی کے بلوں میں ریلیف شدہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ رواں ماہ وصول کرنے کا فیصلہ کر لیا، لیسکو پہلی قسط ایک روپیہ چونسٹھ پیسے فی یونٹ کے حساب سے رواں ماہ کے بلوں میں چارج کرے گی۔
 اکتوبرکے بلوں میں ماہ جون کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی پہلی قسط جاری ہو گی۔ ذرائع نے بتایا کہ ایف پی اے کی پہلی قسط ایک روپیہ چونسٹھ پیسے فی یونٹ کے حساب سے چارج کی جائیگی جبکہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ سرچارج پر جی ایس ٹی، الیکٹریسٹی ڈیوٹی علیحدہ چارج کی جائیگی۔

ماہ جون کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ پرعارضی ریلیف ختم کرکے وصولیاں ہوں گی، حکومت نے جون میں نو روپے نواسی پیسے فی یونٹ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ پر عارضی ریلیف دیا تھا جس کا اعلان وزیراعظم نے کیا تھا، لیکن رواں ماہ سے مذکورہ چارجز وصول کئے جائیں گے۔