شہباز گل کیس، عدالت نے بڑا حکم دیدیا

Shahbaz Gill
کیپشن: Shahbaz Gill
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42)عدالت نے اداروں میں بغاوت پر اکسانے  کے کیس میں    شہبازگل کی سامان سپرداری کی درخواست جزوی طور پر منظور  کرلی . 

ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے شہباز گل کیس پر  سماعت کی، شہباز گل کی جانب سے علی بخاری اور اسپیشل پراسیکیوٹر رضوان عباسی عدالت میں پیش ہوئے . عدالت نے ریمارکس دیئے کہ پولیس کو متنازع اشیاء کو تفتیش کے لیے رکھنے تک اختیار دیا جاتا ہے. 

عدالت نے شہباز گل کا شناختی کارڈ، عینک، اے ٹی ایم سمیت روزمرہ استعمال کی اشیاء واپس دینے کا حکم دیتے ہوئے شہباز گل کیس کی مزید سماعت 11 اکتوبر تک ملتوی کردی۔