ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری افسران کیلئے نئے آئی فون خریدنے کا فیصلہ

IPhone pro 14 Max
کیپشن: IPhone pro 14 Max
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) ایوان وزیر اعلیٰ پنجاب میں تعینات سرکاری افسران کیلئے نئے آئی فون خریدنے کا فیصلہ کرلیا، ایوان وزیر اعلیٰ پنجاب کےافسرن کے لیے ایپل کمپنی کے جدید ماڈل کےآئی فون خریدے جائیں گے۔

ایوان وزیراعلیٰ پنجاب میں تعینات افسران کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب ڈیجٹیل پروگرام کے تحت نئے آئی فون خریدنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور ایپل کمپنی کے آئی فون ایوان وزیر اعلی میں تعینات مخصوص افسران کو دئیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق ایوان وزیر اعلیٰ میں تعینات افسران کیلئے موبائل فون جدید ماڈل آئی فون پرو میکس فورٹین یا پھر آئی فون تھرٹین پرومیکس خریدے جائیں گے، افسران کیلئے خریدے جانیوالے فون کی قیمت تقریباً چارلاکھ روپے سے زائد تک مقرر کی گئی ہے۔

آئی فون کی خریداری کیلئے ایک سو اٹھائیس جی بی میموری والے سیٹ خریدنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور ان موبائل فونز کی خریداری کیلئے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اورپی ٹی اے سے مشاورت کی جائے گی اوران کے تجویز کردہ فون سیٹ ہی خریدے جائیں گے ۔