ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم شہباز شریف آج اہم پریس کانفرنس کریں گے

وزیراعظم شہباز شریف آج اہم پریس کانفرنس کریں گے
کیپشن: Shahbaz Sharif
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیرا عظم شہباز شریف آج اہم پریس کانفرنس کریں گے جس میں وہ ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال پر قوم کو اعتماد میں لیں گے۔

ذرائع کے مطابق  وزیراعظم شہباز شریف آج سہہ پہر 4 بجے وزیر اعظم ہاؤس میں پریس کانفرنس کریں گے جس میں وہ ملکی معاشی اور سیاسی صورتحال پر قوم کو اعتماد میں لیں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف پی ڈی ایم اور اتحادی جماعتوں کے اہم فیصلوں سے بھی قوم کو آگاہ کریں گے۔

یاد رہے کہ وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس نے سائفر اور آڈیو لیک کے معاملے پر ایف آئی اے سے تحقیقات کی منظوری دی تھی جبکہ گزشتہ روز ہونے والے پی ڈی ایم اجلاس میں ملکی معاشی صورتحال اور پی ٹی آئی کے لانگ مارچ سمیت مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر