شہباز گِل کے اڈیالہ جیل سے متعلق اہم انکشافات

Shahbaz Gill
کیپشن: Shahbaz Gill
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پا کستان تحریکِ انصاف کے رہنما شہباز گِل نے اڈیالہ جیل سے متعلق اہم  انکشافات کردیئے۔

اسلام آباد کی کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے  کہا کہ  اڈیالہ جیل میں پولیس کے آنے پر قیدی کو نظریں نیچے کرنے کے احکامات ہیں، جیل میں 50 سے زائد ذہنی مریض موجود ہیں۔

شہباز گِل نے کہا ہے کہ جیل ریفارمز ضرور ہونے چاہئیں جو سیاستدانوں نے ہی کرنی ہیں، مجھے آپ زیادہ تر مولا جٹ ہی جانتے اور سمجھتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے امریکا کی دوسری بڑی یونیورسٹی میں ایک دہائی سے زیادہ بطور پروفیسر پڑھایا، امریکا میں نوکری ہونا ہر کسی کا خواب ہوتا ہے

 اس موقع پر صحافی نے شہباز گِل سے سوال کیا کہ جیل میں آپ پر تشدد ہوا، اس کا مقدمہ درج کروائیں گے؟جس پر شہباز گِل نے کہا کہ میرے وکلاء جو کہیں گے اس کے مطابق چلوں گا۔

شہباز گِل کا کہنا ہے کہ کیس پر ہائی کورٹ کے واضح احکامات ہیں کہ بات نہیں کرنی، میرے کیس میں اپنی مرضی سے باتوں کو رنگ دیا گیا۔