شاپنگ مال کی الیکٹرک سیڑھیوں میں بچی پھنس گئی؛ دل دہلا دینے والی ویڈیو

little girl escape death
کیپشن: little girl
سورس: youtube
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر ایک ایسی ویڈیو وائرل ہوئی جس کو دیکھ کر افسردگی اور دکھ کے اثرات چہرے پر نمایاں ہوتے ہیں، اس خوفناک ویڈیو میں کمسن بچی کو کہ الیکٹرک  سیڑھیوں میں پھنس گئی، شاپنگ مال میں موجود لوگوں کی دوڑیں لگ گئیں۔

تفصیلات کےمطابق زندگی میں کبھی کبھار ایسے لرزہ خیزواقعات سے بھی پالا پڑتا ہے یا تو انسان ہمت ہار جاتا ہے یا پھر ان مصائب کا جواں مردی سے مقابلہ کرتا ہے، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایسی خوفناک ویڈیو جس نے وہاں موجود لوگوں کےحواس باختہ کردیے, واقعہ بھارتی ریاست  آندھرا پردیش کے مقامی شاپنگ مال میں پیش آیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ  شابنگ مال کی الیکٹرک سیڑھیوں کے پاس کچھ لوگ جمع ہیں جو کمسن بچی کو بچانے کی کوشش کررہے ہیں،بچی اپنے اہلخانہ کے لوگوں کے ساتھ شاپنگ مال میں آئی تھی،حادثہ رونما ہونے کے بعد دیکھا جاسکتا ہے کہ بچی کے گھر والے اور وہ موجود تمام لوگ خوفزدہ ہیں،شاپنگ مال کا عملہ اس کو باہر نکالنے کی ہرممکن کوشش کررہا ہے۔

مسلسل جدوجہد کے بعد بچی کو باہر نکالا گیا خوش قسمتی سے اس کو کوئی نقصان نہیں پہنچا جس پر لوگوں اور گھر والوں کی پریشانی کم ہوئی، معجزاتی طور پر بچی کو کوئی نقصان بھی نہیں پہنچا، بعد ازاں اس کو اہلخانہ کے حوالے کیا جس پر گھر والوں نے شاپنگ مال عملے اور مدد کرنے والے لوگوں کا شکریہ کیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer