ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دس سال سے تعینات پولیس افسران کو نکالنے کی تیاری

دس سال سے تعینات پولیس افسران کو نکالنے کی تیاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( قیصر کھوکھر ) دس سال مسلسل پنجاب میں نوکری کرنے والوں کو پنجاب سے نکالنے کی تیاری، محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے پولیس افسران کا پنجاب سے باہر دیگر صوبوں میں تبادلے کا پلان تیار کر لیا۔

محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے پولیس افسران کے پنجاب سے باہر دیگر صوبوں میں تبادلے کا پلان تیار کر لیا ہے، اس سلسلہ میں دس سال مسلسل پنجاب میں سروس کرنے والے پولیس افسران کی فہرست تیار کر لی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے افسران کی یہ فہرست وفاقی حکومت کو ارسال کر دی ہے۔

فہرست میں کہا گیا ہے کہ یہ پولیس افسران دس سال سے پنجاب سے باہر نہیں گئے ہیں۔ دس سال سے مسلسل پنجاب میں رہنے والے افسران میں ڈی آئی جی زعیم اقبال شیخ، ڈی آئی جی احسن یونس اور ڈی آئی جی زبیر دریشک کا نام شامل ہے۔

اسی طرح ڈی آئی جی گوہر مشتاق بھٹہ، ڈی آئی جی سہیل چودھری اور ڈی آئی جی غلام محمود ڈوگر کا نام بھی فہرست میں شامل ہے جبکہ ڈی آئی جی سید خرم علی، ڈی آئی جی افضال کوثر، ڈی آئی جی فیصل رانا، اطہر اسماعیل امجد، صادق علی ڈوگر، شہزاد آصف خان کو بھی پنجاب سے باہر بھیجا جارہا ہے۔ 

دوسری جانب پنجاب کے متعدد اے ایس پیز کا ایف سی میں تبادلہ کر دیا گیا ہے۔ فرنٹیر کانسٹیبلری جانے والوں میں اے ایس پی بینش فاطمہ، اے ایس پی عزیر احمد، اے ایس پی عبدالحنان، بلال محمود سلہری، اے ایس پی محمد وقاص خان اور ماہم خان شامل ہیں۔ 

اسی طرح اے ایس پی روحیل خان، سعود خان، اے ایس پی حنا نائیک بخت، فرحان خان اور اے ایس پی محمد آصف رضا کا تبادلہ بھی ایف سی میں کیا گیا ہے۔ اے ایس پی محمد اظہر، فریال فری، محمد شعیب، اے ایس پی سلیم شاہ اور آمنہ بیگ کا تبادلہ بھی ایف سی میں کیا گیا ہے۔