ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہوریوں کیلئے بُری خبر

 لاہوریوں کیلئے بُری خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فیروز پور روڈ (حسن علی)  لاہور میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قلت ختم نہ ہو سکی، آٹا چکی مالکان نے چکی آٹے کی قیمت میں مزید 2 روپے فی کلو کا اضافہ کردیا۔

لاہور آٹا چکی اوونرز ایسوسی ایشن نے چکی کے آٹے کی قیمت 78 روپے فی کلو مقرر کردی، آٹا چکی مالکان کا کہنا ہے کہ غلہ منڈیوں میں گندم کی قیمت 2500 سے2600 روپے فی من تک جا پہنچی ہے، جس کے باعث آٹے کی قیمت میں اضافہ کیا جا رہا ہے، گندم کی قیمت کو کنٹرول نہ کیا گیا تو چکی آٹے کی قیمت میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت انہیں سستے داموں آٹے کی فراہمی یقینی بنائے، حکومت کی جانب سے عوام کو ریلیف دینے کے صرف دعوے کیے جاتے ہیں۔

بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عام آدمی کا جینا دوبھر کردیا،  دوسری جانب ٹماٹر، پیاز سمیت کئی موسمی سبزیوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا گیا، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہریوں کو منافع خوروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا، شہرکے کسی بھی علاقے میں سرکاری نرخنامے کے مطابق سبزیوں کی فروخت ممکن نہ ہو سکی۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کے دعوے کرنے کی بجائے منافع خوروں کو کنٹرول کرے، تاکہ شہریوں کو سستے داموں سبزیوں کی دستیابی ممکن ہو سکے

دوسری طرف سبزی فروشوں کا کہنا ہے کہ حکومت نے اگر سرکاری نرخنامے پر عمل درآمد یقینی بنانا ہے تو سب سے پہلے منڈیوں میں موجود منافع خوروں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔

 

Sughra Afzal

Content Writer