کشمیری ناول نگار نے گلو کار عدنان سمیع کو بیوقوف قرار دیدیا

کشمیری ناول نگار نے گلو کار عدنان سمیع کو بیوقوف قرار دیدیا

 (زین مدنی )بھارت کو اپنی وفاداری کا یقین دلانے والے گلوکار عدندن سمیع کے مقبوضہ کشمیر کو بھارت کا لازمی حصہ کہنے پر کشمیری ناول نگار نے انہیں بے وقوف قرار دیدیا۔

 سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پاکستانی ٹوئٹر صارف نے عدنان سمیع سے مسئلہ کشمیر پر پیغام دینے کا کہا تھا تو انہوں نے صارف کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ مقبوضہ کشمیر بھارت کا لازمی حصہ ہے، ایسی چیزوں میں ناک مت ڈالیں جو آپ کی نہیں، عدنان سمیع کے اس ٹوئٹ کے جواب میں کشمیری ناول نگار مرزا وحید نے انہیں بیوقوف قرار دے دیا۔

کشمیری ناول نگار کے علاوہ دیگر ٹوئٹر صارفین نے بھی عدنان سمیع کے اس ٹویٹ پر انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔

واضح رہے کہ عدنان سمیع بھارتی شہریت ملنے کے بعد سے اکثر پاکستان اور پاک آرمی کی مخالفت کرتے دِکھائی دیتے ہیں اور نہ صرف یہ بلکہ وہ بھارتی حکومت کی ہر طرح سے حوصلہ افزائی بھی کرتے ہیں، چاہے بھارت کی جانب سے کوئی اچھا فعل ہو یا برا وہ ہمیشہ بھارت کا ساتھ دیتے ہیں۔