ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انڈسٹریل اور ایگریکلچرل کنکشن؛ بجلی کے استعمال کیلئے نیا سپورٹ پیکیج

Electricity , NEPRA, Support package, City42
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  وفاقی حکومت نے صنعتی و زرعی شعبے کےلئے  بجلی کی قیمت کا نیا تین سالہ سپورٹ پیکج پیش کر دیا۔

 گزشتہ سال کی نسبت اضافی بجلی استعمال کرنے پر 22.98 روپے فی یونٹ چارج ہوں گے.

 پیکج کا اطلاق کےالیکٹرک سمیت ملک بھر کے صنعتی  اور زرعی بجلی کنکشن کے مالک  کنزیومرز پر ہو گا۔

 اس حوالے سے وفاقی حکومت نے نیپرا میں درخواست دائر کر دی جس پر 11 نومبر کو سماعت ہو گی، نیپرا سے منظوری کے بعد پیکج کا اطلاق ہو گا۔

 انکریمنٹل پیکج پر ماہانہ و سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کا اطلاق نہیں ہو گا۔