تیراہ آپریشن کے شہدا کی نماز جنازہ پشاور چھاؤنی میں ادا کر دی گئی

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  تیراہ، ضلع خیبر میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے شہداء کی نماز جنازہ پشاور چھاؤنی میں ادا کر دی گئی۔
 شہداء میں لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر، نائیک خوشدل خان، نائیک رفیق خان،لانس نائیک عبدالقادر شامل ہیں۔
 شہداء کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی علاقوں میں سپرد خاک کیا جائے گا۔
کور کمانڈر پشاور سمیت فوجی افسران و جوانوں نے نماز جنازہ میں شرکت کی جبکہ عوام کی بڑی تعداد بھی شہدا کی نماز جنازہ میں شریک ہوئی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مسلح افواج ہر قیمت پر دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔