پولیس کی بڑی کارروائی، شہری سے لاکھوں روپے بھتہ طلب کرنیوالے 2 ملزمان گرفتار

پولیس کی بڑی کارروائی، شہری سے لاکھوں روپے بھتہ طلب کرنیوالے 2 ملزمان گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان: لاہور پولیس نے بڑی کارروائی کے دوران شہری سے 10 لاکھ روپے بھتہ طلب کرنے والے 2 ملزمان گرفتار کرلیے۔ 
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او نصیر آباد اشفاق خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کی، کارروائی کے دوران شہری سے 10 لاکھ روپے بھتہ طلب کرنے والے 2 ملزمان کو  گرفتار کرلیا۔

ایس ایچ او اشفاق خان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزموں میں ایلون مسیح اور وسیم مسیح شامل ہیں، ملزمان بہار کالونی کے رہائشی ہیں، سی سی ٹی وی کی مدد سے گلبرگ تھری سے گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں تفتیش کیلئے انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ہے۔ 

ایس پی ماڈل ٹاؤن ڈاکٹر عمارہ شیرازی کی بروقت کارروائی پر پولیس ٹیم کو شاباش دی۔