ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان سیمی فائنل کونسی کرکٹ ٹیم کیساتھ کھیلے گا؟ فیصلہ ہوگیا

T20 World Cup 2021 Semi Final
کیپشن: Pakistan semi final
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ٹی 20 ورلڈکپ کے ناک آؤٹ مرحلے کے دوران پاکستان کا مقابلے آسٹریلیا کے ساتھ ہو گا۔

انگلینڈ گروپ ون میں سرفہرست ہے جبکہ آسٹریلیا کی دوسری پوزیشن ہے، گروپ 2 میں پاکستان کی حکمرانی برقرار ہے جبکہ اتوار کو اس نے اپنا میچ سکاٹ لینڈ کے ساتھ کھیلنا ہے۔ نیوزی لینڈ اور افغانستان کے درمیان میچ میں فیصلہ ہو گا کونسی ٹیم اس گروپ میں نمبر ٹو کی پوزیشن پر آ گئی۔

 اگر نیوزی لینڈ افغانستان کو شکست دیتا ہے، تو با آسانی کوالیفائی کر جائے گا اور بھارت خالی ہاتھ گھر واپس جائے گا تاہم نبی الیون اگر کیویز کو پچھاڑ دیتے ہیں تو رن ریٹ کی بنیاد پر افغانستان کا مقابلہ بھارت کے ساتھ آئے گا، اس وقت کوہلی الیون کا رن ریٹ افغان ٹیم سے بہت بہتر ہے۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا نے آج پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کو با آسانی ہرا دیا ہے۔ جس کے بعد وہ اپنے گروپ میں ٹاپ ٹو کی پوزیشن پر آگیا ہے۔دوسرے میچ میں جنوبی افریقا انگلینڈکو شکست دینے کے باوجود سیمی فائنل کی دوڑ سے آﺅٹ ہو گیا۔

آئی سی سی کے مطابق 10 نومبر کو پہلا سیمی فائنل ابوظہبی میں ہوگا اور اگلے روز 11 نومبر کو دبئی میں دوسرا سیمی فائنل کھیلا جائے گا جبکہ ایونٹ کا فائنل 14 نومبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer