کنول آفتاب نے اپنی شادی سے متعلق بڑی بات بتا دی؛ ویڈیو وائرل

Kanwal Aftab is a well-known Pakistani model, TikToker and vlogger
کیپشن: Kanwal Aftab video
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمدساجد)پاکستان کی معروف ٹک ٹاک سٹار اور میزبان کنول آفتاب کی بے شمار ویڈیوز اور تصاویرسوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہیں جبکہ وہ خود بھی متحرک رہتی ہیں، کنول آفتاب اور ذوالقرنین حیدر کے ساتھ ایک نئی ویڈیو سامنے آئی جس وہ اپنی شادی کے بارے بات کررہے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق لاہور سےتعلق رکھنے والی ٹک ٹاک ماڈل کنول آفتاب سوشل میڈیا پر اکثر متحرک رہتی ہیں، کنول آفتاب نے رواں سال جون میں ٹک ٹاک سٹار ذوالقرنین حیدر سے نکاح کیا جبکہ رخصتی ابھی نہیں ہوئی، اس حوالے سے ٹک ٹاک سٹار کنول کی ذوالقرنین حیدر  کے ساتھ ایک نئی ویڈیو منظر عام پر آئی جس وہ دنوں کسی ریسٹورنٹ میں موجود ہیں۔

انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ان سے شادی کے بارے سوال کیا گیا جواب میں کنول آفتاب کا کہنا تھا کہ کافی زیادہ لوگ پوچھ رہے ہیں کہ ہماری شادی ہوئی ہے کہ نہیں، ہم لوگوں کا نکاح ہوچکا ہے، شادی کا مین حصہ ہوچکا ہے، شادی جلدی ہونے والی ہے، اس پر ذوالقرنین حیدر نے بھی تصدیق کرتے کہا کہ ہاں شادی کا جو باقی حصہ ہے وہ آنے والےسال میں ہوگا، کنول آفتاب نے مزید کہا کہ جلدی، جلدی، بہت جلدی ہوگی۔

واضح رہے کہ دو ٹک ٹاکرز کی ٹک ٹاک پر دوستی نے انہیں جیون ساتھی بنا دیا،معروف ٹک ٹاکرز کنول آفتاب اور ذوالقرنین کا نکاح ہوچکا ہے،تقریب انتہائی سادگی سے ہوئی تھی،نکاح کی ویڈیوز سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہوئیں ہیں۔

کنول آفتاب اور ذوالقرنین کے نکاح کی تقریب سبزہ زار میں منعقد ہوئی تھی،تقریب میں دونوں کے قریبی عزیز رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی تھی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer