وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ملاقات

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورتحال اور جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے امور پر تبادلہ خیال۔

 

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورتحال او رجنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

 عثمان بزدار اور شاہ محمود قریشی  نے اداروں کو متنازعہ بنانے کی مذموم مہم کی شدید مذمت کی، دونوں رہنماؤں عزم کیا کہ  اداروں کے خلاف ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا، قومی اداروں کے وقار پر کوئی حرف نہیں آنے دیں گے۔

 

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ادارے سب کے لئے قابل احترام ہیں، مخصوص ایجنڈے کے تحت اداروں کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک امر ہے، افراتفری پھیلانے کی کوشش کرنے والے عناصر دشمن کے ایجنڈے پر چل رہے ہیں، مایوسی کا شکار اپوزیشن عوام کو گمراہ نہیں کرسکتی۔

 

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں مختلف محکموں کے سیکرٹریز عوام کو سروسز فراہم کررہے ہیں، جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کو انتظامی و مالیاتی لحاظ سے خود مختاری دی گئی ہے، جنوبی پنجاب کی ترقی و خوشحالی کے لئے مختص فنڈز کسی اور مقصد کیلئے ا ستعمال نہیں ہوں گے۔

 

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ قومی اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے، اداروں کے خلاف بیان بازی کرنے والے ملک و قوم کے خیرخواہ نہیں، اپوزیشن اداروں کو متنازعہ بنا کر مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتی ہے، جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا قیام تحریک انصاف کی حکومت کا بڑا اقدام ہے۔

 

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ماضی میں جنوبی پنجاب کے لوگوں کو کھوکھلے نعروں سے بہلایا گیا،  سابق حکمرانوں نے جنوبی پنجاب کی ترقی کے نام پر لئے گئے فنڈ اپنے حلقوں پر لگائے، جنوبی پنجاب کے عوام نے ترقی کے نام پر دھوکہ دینے والوں کو عام انتخابات میں بری طرح مسترد کیا، تحریک انصاف کو جنوبی پنجاب میں شاندار مینڈیٹ ملا۔

 

  شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ عوام کے دئیے گئے مینڈیٹ کی لاج رکھیں گے، شاہ محمود قریشی تحریک انصاف کی حکومت جنوبی پنجاب کے عوام سے کئے گئے وعدے نبھا رہی ہے،   جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام سے مقامی لوگوں کو ریلیف مل رہاہے، شاہ محمود قریشی رکن قومی اسمبلی زین قریشی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

 

Shazia Bashir

Content Writer