ایوان وزیراعلیٰ کے باہر نابینا افراد اور پولیس میں تصادم

ایوان وزیراعلیٰ کے باہر نابینا افراد اور پولیس میں تصادم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فخر امام: نابینا افراد اپنے مطالبات کے حق میں ڈٹ گئے، تیسرے روز بھی حکومت کا کوئی نمائندہ مزاکرات کے لیے نہ آیا، بصارت سے محروم مظاہرین نے ایوان وزیراعلیٰ اور کلب چوک پر دھرنا دیا، جبکہ مال روڈ پر جانے سے روکنے پر پولیس اہلکاروں سے ہاتھا پائی بھی ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق نابینا افراد کے مطالبات حل نہ کئے جا سکے، نابینا افراد کا ایوان وزیر اعلیٰ پر دھرنا جاری، نابینا مظاہرین کا کہنا تھا کہ ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کرنے اور بے روزگاروں کو ملازمت فراہم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے تک احتجاج جاری رہے گا۔ بصارت سے محروم مظاہرین نے پہلے ایوان وزیراعلیٰ اور پھر کلب چوک مال روڈ کو مکمل بند کر دیا، اہم شاہراہ بند ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، البتہ دوبارہ مال روڈ کا رخ کرنے پر نابینا افراد اور پولیس کے درمیان بیرئرز کو کھینچنے پر چھڑپ بھی ہوگئی،  جس کے باعث نابینا افراد معمولی زخمی جبکہ ایک پولیس اہلکار کا ہاتھ زخمی ہوا۔

تین روز سے یہ سلسلہ جاری ہے مگر کسی حکومتی نمائندے کے کان پر جوں تک نہ رینگی، نابینا مظاہرین کا کہنا تھا کہ گزشتہ کئی سالوں سے حکومت سے مسائل کے حل کے لیے مطالبات کر رہے ہیں مگر بے حسی کا مظاہرہ کر رہی ہے، اگر مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو کسی دباؤ میں آئے بغیر احتجاج کو مزید سخت کریں گے۔

Shazia Bashir

Content Writer