اب مذاکرات وزیراعلیٰ سے ہونگے، نابینا افراد ڈٹ گئے

اب مذاکرات وزیراعلیٰ سے ہونگے، نابینا افراد ڈٹ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فہد علی) نابینا افراد ایک بار پھر اپنے مطالبات کے حق میں ڈٹ گئے، ایوان وزیراعلیٰ کے باہردھرنا دیدیا  ،کہتے ہیں حکومتی نمائندوں کی جانب سے صرف مذاکرات کا لالی پاپ دیا گیا۔

نابینا افراد کا دھرنا تیسرے روز میں داخل ہوگیا، لاری اڈے سے احتجاج شروع کیا اور پھر ایوان وزیراعلیٰ تک مارچ کیا، پھر وہیں ڈیرے ڈال لیے، نابینا مظاہرین نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

نابینا ڈیلی ویجز یونین کے نمائندگان کا کہنا ہے کہ اب مذاکرات وزیر اعلیٰ پنجاب سے ہونگے تب تک دھرنا حتم نہیں ہو گا، اگر مطالبات جلد نہ مانے گے تو مظاہروں کا دائرہ کار وسیع کریں گے۔

نابینا افراد سے مذاکرات کرنے اے سی سٹی فضل ربی چیمہ، ایس پی سول لائن دوست محمد کھوسہ سمیت دیگر نے کوشش کی لیکن ناکام رہے، نابینا افراد نے بغیر نوکری لیے دھرنا ختم کرنے سے انکار کردیا، احتجاج کے دوران پولیس کی بھاری نفری بھی موجود رہی۔

Sughra Afzal

Content Writer