’’جنوبی پنجاب میں کرکٹ کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے‘‘

’’جنوبی پنجاب میں کرکٹ کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے‘‘
کیپشن: City42 - Usman Buzdar
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی اکبر) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ کرکٹ پاکستان کا مقبول ترین کھیل ہے، کرکٹ ٹیم نے وطن عزیز کا نام روشن کیا۔ کرکٹ کے فروغ کیلئے پی سی بی کے ساتھ مل کر اقدامات کیے جائیں گے۔

 تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی نے ملاقات کی، پنجاب حکومت اور پی سی بی کے درمیان جنوبی پنجاب میں کرکٹ ٹیلنٹ کو فروغ دینے اور کرکٹ اکیڈمی کے قیام پر اتفاق کیا گیا۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جنوبی پنجاب اور پسماندہ علاقوں میں کرکٹ کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے۔  حکومت اس ٹیلنٹ کو سامنے لانے کیلئے ہرممکن اقدام اٹھائے گی۔ جنوبی پنجاب اور پسماندہ علاقوں کے لڑکوں کی کوچنگ کیلئے پی سی بی کی جانب سے کرکٹرز کے دورے کرائے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں کرکٹ کے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کیلئے پی سی بی جامع پلان مرتب کرے، حکومت پنجاب ممکنہ سہولتیں دے گی۔ پی ایس ایل کے میچوں کیلئے پی سی بی سے ہرممکن تعاون کیا جائے گا۔ پی ایس ایل کے باعث پاکستان میں انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی آمد بڑھی ہے۔

 احسان مانی نےوزیراعلیٰ عثمان بزدار کو پی سی بی کےدورے کی دعوت بھی دی۔ مشیر وزیراعلیٰ عون چوہدری، چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی اور پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ بھی موقع پر موجود تھے۔

Sughra Afzal

Content Writer