ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنت مرزا کو اپنی فلم میں لینا تباہی کے سوا کچھ نہیں تھا، سید نورکااعتراف

جنت مرزا کو اپنی فلم میں لینا تباہی کے سوا کچھ نہیں تھا، سید نورکااعتراف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  معروف ہدایتکار اور پروڈیوسر سید نور نے  ٹک ٹاکر جنت مرزا کو اپنی فلم’’تیرے باجرے دی راکھی‘‘ میں کاسٹ کرنے کے فیصلے کو تباہ کن تجربہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں صرف شہرت یا سوشل میڈیا فالوونگ کسی فلم کی کامیابی کی ضمانت نہیں ہوسکتا۔

 سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ایک انٹرویو کلپ میں سید نور سے سوال کیا گیا کہ آج کل سوشل میڈیا پلیٹ فارمز، خصوصاً انسٹاگرام اور ٹک ٹاک پر مقبول شخصیات کو ان کے فالوورز کی بنیاد پر فلموں میں شامل کیا جاتا ہے، اور آپ نے بھی ایسا ایک تجربہ کیا تھا جو خاطر خواہ کامیاب نہ ہو سکا۔
اس سوال کے جواب میں سید نور نے دوٹوک انداز میں کہا کہ جنت مرزا کو اپنی فلم میں لینا تباہی کے سوا کچھ نہیں تھا،اسفلم پر بے حد محنت کی گئی تھی، لیکن اس کے باوجود ناظرین سینما گھروں تک نہیں پہنچے۔

شومین آف لالی ووڈکے مطابق ممکنہ طور پر عوام کا یہ تاثر تھا کہ جنت مرزا تو پہلے ہی روزانہ سوشل میڈیا پر دستیاب ہیں، لہٰذا انہیں بڑی اسکرین پر دیکھنے کے لیے سینما جانے کی ضرورت محسوس نہیں ہوئی۔

سید نور نے کہا کہ ماضی میں فلمی ستاروں کی اپنی ایک مخصوص آڈیئنس ہوا کرتی تھی، لوگ پسندیدہ اداکاروں کی نئی فلموں کا بے چینی سے انتظار کرتے تھے، مگر اب حالات بدل چکے ہیں،موجودہ دور میں صرف شہرت یا سوشل میڈیا فالوونگ کسی فلم کی کامیابی کی ضمانت نہیں رہی، فلمی دنیا میں کامیابی کے لیے محض آن لائن مقبولیت کافی نہیں بلکہ مضبوط کہانی، مؤثر اداکاری اور سینما کی کشش بنیادی اہمیت رکھتی ہے۔