( سٹی42) لاہور میں امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے دیگر پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس کی، جس میں مختلف عوامی اور معاشی مسائل پر مؤقف پیش کیا گیا۔
پریس کانفرنس میں نائب امیر جماعت اسلامی لاہور خالد احمد بٹ، چوہدری محمد شوکت، صدر پبلک ایڈ کمیٹی قیصر شریف، سیکرٹری شاید نوید ملک اور رہنما احمد سلمان بلوچ سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔
اس موقع پر ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا کہ رات 8 بجے تاجروں کی دکانیں بند کروانا ظلم کے مترادف ہے اور اس فیصلے کو فوری طور پر واپس لیا جانا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تعلیمی اداروں میں ہفتے میں 3 چھٹیاں ناقابل قبول ہیں، کیونکہ اس سے تعلیمی نظام متاثر ہو رہا ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فوری طور پر کمی کی جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔