ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نمرہ خان کے شوہر کون ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

 نمرہ خان کے شوہر کون ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی معروف اداکارہ نمرہ خان کے شوہرکون ہیں؟اداکارہ نے اس حوالے سے بتادیا۔

نمرہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پیرس میں ہونے والے اپنی شادی کے اسپیشل فوٹو شوٹ سے کچھ تصاویر شیئر کر کے مداحوں کو اپنی شادی کی اطلاع دی تھی،ان تصاویر میں وہ مغربی طرز کے گلابی گاؤن میں ملبوس نظر آئیں ،تاہم اپنے شوہر کا چہرہ ظاہر نہیں کیا تھا۔

اب اداکارہ نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے نکاح کی تصاویر بھی شیئر کی ہیں،ان تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نمرہ خان نے نکاح کے لیے سنہرے رنگ کی کڑھائی والے سفید رنگ کے روایتی لباس کا انتخاب کیا جبکہ ان کے شوہر سفید رنگ کی شلوار قمیض کے ساتھ سنہرے رنگ کی کڑھائی والا کوٹ پہنے نظر آئے۔

اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی نکاح کی تصاویر میں ان کے شوہر کا چہرہ بھی واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔
 نمرہ خان نے اپنی انسٹا اسٹوریز پر کیک کی تصاویر شیئر کی ہیں جن میں کیک پر انتہائی خوبصورت انداز میں ایک جہاز بنایا گیا ہے جس پر پائلٹ اپنی دلہن کے ساتھ بیٹھا نظر آ رہا ہے،اداکارہ نے اپنی اسٹوری کے کیپشن میں لکھا کہ میری شادی ایک پائلٹ سے ہوئی ہے۔
نمرہ خان نے لکھا کہ میرے شوہر پیشے کے لحاظ سے ایک کیپٹن ہیں اور محبت میں وہ میرے ہیں، تاہم نمرہ خان نے اپنے شوہر کا نام اب بھی ظاہر نہیں کیا ہے۔

واضح رہے کہ نمرہ خان کی یہ دوسری شادی ہے، اس سے قبل انہوں نے 2020 میں راجہ افتخار سے شادی کی تھی، تاہم یہ رشتہ چند ماہ بعد ہی ختم ہو گیا تھا۔