ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شیرا کوٹ : گھریلو تنازعہ پر چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کو قتل کر دیا

شیرا کوٹ : گھریلو تنازعہ پر چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کو قتل کر دیا
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری:لاہور کے علاقے شیرا کوٹ میں گھریلو تنازعہ کے دوران افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں چھوٹے بھائی نے فائرنگ کر کے بڑے بھائی کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 40 سالہ یوسف کے نام سے ہوئی ہے۔ واقعہ گھریلو جھگڑے کے نتیجے میں پیش آیا، جس نے سنگین رخ اختیار کر لیا۔

اطلاع ملنے پر پولیس اور فرانزک ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور ملزم کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔