ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ:وفاقی حکومت کا  بجلی کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ

فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ:وفاقی حکومت کا  بجلی کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد ندیم سپرا:وفاقی حکومت نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں معمولی کمی کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلے کے تحت بجلی کی قیمت میں 0.01 پیسہ فی یونٹ کے حساب سے کمی کی منظوری دی گئی ہے۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے عوامی سماعت کے بعد قیمت میں کمی کی منظوری دیتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ اس سے قبل سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 26 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست دائر کی تھی۔

تاہم نیپرا نے درخواست منظور کرنے کے بجائے صارفین کو ریلیف دیتے ہوئے 0.01 پیسہ فی یونٹ کمی کر دی۔ اس فیصلے کا اطلاق مارچ میں استعمال ہونے والے یونٹس پر ہوگا، جس سے بجلی صارفین کو معمولی ریلیف ملے گا۔