سٹی42: وزیر دفاع خواجہ آصف علی نے کہا ہے کہ اگر پانی روکنے کے لئے کوئی سٹرکچر تعمیر کیا گیا تو پاکستان بلا تردد اسے تباہ کر دے گا۔
اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے عوام کو آغاہ کیا کہ بھارت کے ساتھ تصادم ناگزیر ہوگیا ہے، تصادم کسی بھی وقت ہوسکتا ہے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے سادہ الفاظ میں بتایا کہ آج کی بریفنگ میں بتایا گیا ہےکہ بھارت کی طرف سے جارحیت متوقع ہے۔
خواجہ آصف نے واضح کیا کہ ہماری سرزمین کے کسی بھی ٹکڑے پر قبضے کی حکمت عملی بھارت کو بہت مہنگی پڑےگی۔
وزیر دفاع نے یہ بھی کہا کہ بھارتی حکمرانوں نے پاکستان کا پانی روکنے کی کوشش کی تو وہ اسی میں ڈوب کر مارے جائیں گے۔ بھارت نے پانی روکنےکے لیے تعمیرات کیں تو ہم انہیں تباہ کردیں گے۔