سٹی42: بھارت کی شر پسند مرکزی حکومت کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر شر انگیزی کر رہی ہے اور پاکستانی دریاؤں کا پانی روکنے کی سازشیں کر رہی ہے تو بلوچستان مین بھارت کے پراکسی دشہتگردوں نے سکیورٹی فورسز پر چھپ کر وار کر کے کئی اہلکاروں کو شہید کر دیا۔
ضلع بولان کے علاقے مچھ میں بھارت کی آلہ کار دہشتگرد تنظیم بی ایل اے کے کارندوں کے بزدلانہ حملے میں 7 سکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔
آئی یس پی آر کے مطابق بھارتی آلہ کار بی ایل اے کے دہشت گردوں نے مچ میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کو سڑک کے کنارے آئی ای ڈی نسب کر کے اس سے نشانہ بنایا۔ اس حمےل کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقہ مین دہشتگردوں اور ان کے سہلوت کاروں کی تلاش کے لےئ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
آئی ایس پی آر نے اس واقعہ میں شہید ہونے والے پاک وطن کے جاں نثاروں کے نام جاری کر دیئے ہیں۔
بی ایل اے کی بزدلانہ کارروائی میں شہید ہونے والوں میں صوبیدار عمر فاروق، نائیک آصف خان، نائیک مشکور علی، سپاہی طارق نواز، سپاہی واجد احمد فیض، سپاہی محمد عاصم اور سپاہی محمد کاشف خان شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر نے کہا ہےکہ اس بزدلانہ اور سنگین کارروائی کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائےگا، سکیورٹی فورسز قوم کے ساتھ مل کر بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ ہمارے بہادر سپاہیوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
پاکستانی سرزمین پر سرگرم بھارت اور اس کے آلہ کاروں کے ناپاک عزائم کو ہر قیمت پر ناکام بنائیں گے، ہماری بہادر سکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے ادارے اور غیور پاکستانی قوم بھارتی آلہ کاروں کوعبرت کا نشان بنائیں گے۔