ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیف سٹیز کے کیمروں کی لائیو ٹریسنگ شروع؛ملزم چند منٹوں میں گرفتار ہونے لگے

سیف سٹیز کے کیمروں کی لائیو ٹریسنگ شروع؛ملزم چند منٹوں میں گرفتار ہونے لگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: سیف سٹیز نےکرائم کنٹرول کرنے کیلئے کیمروں سے لائیو ٹریسنگ شروع کردی
سمارٹ سیف سٹی کی جدید ٹیکنالوجی سےلائیو ٹریسنگ سے پولیس کارروائیوں میں تیزی آگئی ، لاہور میں شہری کا موبائل چوری کرنیوالا ملزم چند گھنٹوں میں سیف سٹی کی مدد سے گرفتار ہوگیا،سیالکوٹ سے اسلحے کےزور پرموبائل چھیننے کا واقعہ صرف 5 منٹ میں ٹریس ہوا، گوجرانوالہ سے موبائل اسنیچنگ کا واقعہ سیف سٹی کی مدد سے 7 منٹ میں حل ہوا،سیالکوٹ کی دکان میں ڈکیتی کا واقعہ 10 منٹ میں ٹریس ہواشواہد پولیس کے حوالے کیے گئے ،
گوجرانوالہ سے ڈکیتی کے ملزمان کی محض 30 منٹ میں شناخت کرکے  فوری گرفتاری عمل میں لائی گئی ، اوکاڑہ میں گھر پر ڈکیتی کے ملزمان کی سمارٹ سیف سٹی سے بیک ٹریکنگ کی گئی ، ڈکیت گرفتار کیا گیا
سمارٹ سیف سیٹیز کے قیام کے بعد سے جدید ٹیکنالوجی کی بدولت شہریوں کا تحفظ یقینی ہے