کومل اسلم :الحمرا ہال میں سی ایم گرین کریڈٹ پروگرام کا انعقاد کیا گیا،گرین گریڈٹ پروگرام کےتحت 31پوزیٹو پروگرامز متعارف کروائے گئے۔
تفصیلات کے مطابق تقریب میں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی،تقریب میں سیکرٹری ماحولیات راجہ جہانگیر انور نے شرکت کی۔
پوزیٹو پروگرام میں پودے لگانا ، الیکٹرک بائیکس ، سائیکل کا استعمال ، الیکٹرک رکشہ و دیگر شامل تھے۔
سیکرٹری ماحولیات راجہ جہانگیر انور کا کہنا تھا کہ ماحول کو صاف رکھنا صرف ادارے کی نہیں بلکہ ہر فرد کی زمہ داری ہے،گرین کریڈٹ کا ایک پوائنٹ 10ہزار کا ہے ،ابھی فی الوقت لاہور میں پروگرام کا آغاز کیا گیا ،جولائی کے بعد سے گرین کریڈٹ کا دائرہ کار وسیع کیا جائے گا۔