سٹی42: لاہور کے علاقے گجومتہ میں کاہنہ پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی ترسیل ناکام بنا دی اور دو پیشہ ور منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاع پر عمل میں لائی گئی جس کے دوران ملزمان عظیم اور علی نور کو حراست میں لیا گیا۔ دونوں ملزمان کا تعلق ضلع قصور سے ہے اور وہ مبینہ طور پر لاہور میں منشیات سپلائی کرنے آئے تھے۔
پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 10 کلوگرام سے زائد چرس برآمد ہوئی ہے جو شہر میں مختلف علاقوں تک پہنچائی جانی تھی۔
پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔