فاران یامین : موبائلز سکواڈ داخلی، خارجی راستوں کی اپریل کی کارکردگی رپورٹ جاری، 184 ملزمان گرفتار۔
لاہور پولیس کمانڈ کی ہدایت پر قانون شکن عناصر کیخلاف سائینٹیفک بنیادوں پر کارروائیاں جاری۔ ای پولیس ایپ کی مدد سے جرائم پیشہ عناصر اور اشتہاری ملزمان کے گرد گھیرا تنگ، موبائلز سکواڈ ماہ اپریل کے دوران 184 اشتہاری ملزمان گرفتار۔ترجمان کے مطابق گزشتہ ماہ میں 84 عدالتی مفروران, 3 عادی مجرمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔ای پولیس سوفٹ وئیر کی مدد سے 332194 سے زائد اشخاص کا ریکارڈ چیک کیا گیا۔ ماہ اپریل کے دوران 87081 وہیکلز اور موٹر سائیکلز کو چیک کیا گیا۔منشیات کے خلاف کارروائیوں کے دوران چرس،ہیروئن شراب برآمد کی۔
ترجمان مجاھد اسکواڈ ناجائز اسلحہ کے خلاف مہم کے دوران 8 پسٹلز، 6 رائفلیں،درجنوں گولیاں و میگزینزبرآمد ہوئیں۔بلیک پیپر گاڑیوں کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 3405 گاڑیوں کے بلیک پیپر اتروائے گئے۔شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر قائم ای پولیس پوسٹ سوفٹ وئیر سے ملزمان اور مفرور مجرمان کی شناخت جاری ہے۔ ارسلان زاہد کا مزہد بتانا تھا کہنای پولیس سوفٹ کی مدد سے چوری شدہ، ٹیمپرڈ اور جعلی نمبر پلیٹس والی وہیکلز کیخلاف بھی کارروائی جاری۔ نیو راوی پل، پرانا راوی پل، سگیاں، ٹھوکر نیاز بیگ، بابو صابو گجومتہ پر ای پولیس پوسٹیں قائم ہیں۔