ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: اپریل کی ڈرائیونگ لائسنس کارکردگی رپورٹ جاری

 لاہور: اپریل کی ڈرائیونگ لائسنس کارکردگی رپورٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 علی ساہی: اپریل کی ڈرائیونگ لائسنس کارکردگی کی رپورٹ جاری کردی،صوبہ بھر میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کا سلسلہ جاری ہے۔

ترجمان کے مطابق 7لاکھ 29 ہزار سے زائد شہریوں نے سہولیات سے استفادہ کیا، گزشتہ ماہ 2 لاکھ 45ہزار سے زائد شہریوں نے لرننگ ڈرائیونگ لائسنس بنوائے،1 لاکھ 60 شہریوں نے لرننگ پرمٹ کی تجدید کروائی ،2لاکھ 63 ہزار سے زائد شہریوں نےریگولر ڈرائیونگ لائسنس بنوائے۔53ہزار ریگولر ،769 انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ کی تجدید کی گئی۔

4 ہزار 389 شہریوں کےانٹر نیشنل ڈرائیونگ پرمٹ جاری کیے گئے،2ہزار 400 شہریوں نے ڈوپلیکیٹ لائسنس بھی حاصل کیے، 98 ہزار 600 سے زائد شہریوں نےآن لائن لائسنسنگ سے استفادہ کیا،موٹر سائیکل سواروں کو لرنر وریگولر لائسنس فراہمی کا سلسلہ بھی جاری ہے،بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی میں مزید تیزی کا عمل جاری ہے۔

ایڈیشنل آئی جی ٹریفک  مرزا فاران بیگ کا کہنا تھا کہ بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی و موٹر سائیکل چلانا جرم ہے،جرمانوں اور کارروائیوں سے بچنے کیلئے فوری ڈرائیونگ لائسنس بنوائیں۔