زبیر راشد : بنگالی ڈپٹی ہائی کمشنر کی وفد سے ملاقات، دوطرفہ تجارت اور باہمی امور کی دلچسپی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان فارماسیوٹیکل کے شعبے میں تعاون کے وسیع امکانات ہیں ظاہر ہونے لگے، بنگلادیش ڈپٹی ہائی کمشنر کی کراچی میں راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے پر آئے ہوئے وفد سے ملاقات، بنگلہ دیش کے ڈپٹی ہائی کمشنر محبوب عالم نے صدر، سینئر نائب صدر اور عہدیداروں سے ملاقات کی۔
ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، چیئرمین تابانی گروپ حمزہ تابانی، حاتم تابانی اور دیگر بھی ملاقات میں موجود رہے۔
آر سی سی آئی وفد نے بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو مضبوط بنانے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔
وفد کا کہنا تھا کہ آر سی سی آئی اور ڈھاکہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے درمیان باہمی فائدہ مند تجارت فروغ دینے کے لیے ایک مفاہمت کی یادداشت ہے۔
ڈپٹی ہائی کمشنر محبوب عالم کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش میں تین سو سے زائد جدید ترین فارماسیوٹیکل کمپنیاں ہیں، بنگلہ دیش دنیا کے 80 سے زائد ممالک کو دواسازی کی مصنوعات برآمد کرتا ہے۔
بنگلہ دیش اپنی گھریلو ضروریات کا 97 فیصد پیدا کرتا ہے،بنگلہ دیش ایک خصوصی API صنعتی زون تیار کر رہا ہے۔
بنگلادیش ڈپٹی ہائی کمشنر نے آر سی سی آئی کے کاروباری وفود کو بنگلہ دیش دورے کی دعوت دی، ڈپٹی ہائی کمشنر نےدونوں ممالک کے چیمبرز کے کاروباری افراد کے درمیان وسیع تر تعامل پر بھی زور دیا۔