ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یوٹیوبر رجب بٹ کی طویل جدائی کے بعد اپنے اہلخانہ سے جذباتی ملاقات، ویڈیو وائرل

یوٹیوبر رجب بٹ کی طویل جدائی کے بعد اپنے اہلخانہ سے جذباتی ملاقات، ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک پاکستان کے مشہور یوٹیوبر اور ڈیجیٹل کریئیٹر رجب بٹ طویل جدائی کے بعد اپنے گھر واپس پہنچ گئے اور اپنے اہل خانہ سے جذباتی ملاقات کی جس کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے دل جیت لیے۔

رجب بٹ،  اپنے متنازع بیانات کے باعث خبروں میں رہے۔ توہینِ مذہب کے الزام  لگا کر وہ  دبئی چلے گئے اور وہاں سے انگلینڈ چلے گئےاب وہ کئی ہفتے بعد اپنے گھر واپس آئے اوراپنے  گھر والوں کو واپس آنے کی اطلاع نہیں دی۔ ان کو سرپرائز دے کر حیران کر دیا۔ واپسی پر جب وہ گھر میں داخل ہوئے تو ان کے والد انہیں دیکھ کر خوشی سے جھوم اٹھے۔  رجب نے اپنی والدہ اور اہلیہ کو بھی اچانک گلے لگا کر جذباتی کر دیا ان لمحات کی ویڈیو  بنا کر  یو ٹیوب پر ڈال دی، ان کے مداح بھی جذبات میں بہہ گئے۔

 ایک صارف نے لکھا: "اللہ آپ کو والدین کے لیے سلامت رکھے"،  ایک نے کہا: "ایسا بیٹا سب کو نصیب ہو"۔ کئی صارفین نے "ویلکم بیک" کے پیغامات دیے۔

یاد رہے کہ ایک حالیہ پوڈکاسٹ انٹرویو میں رجب بٹ نے توہین مذہب کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ایک مومن اور مسلمان گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں، اس قسم کے خیالات کا تصور بھی نہیں کر سکتے۔