ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیف جسٹس پاکستان سے اظہار یکجہتی،عمران خان نے بڑا اعلان کر دیا

 چیف جسٹس پاکستان سے اظہار یکجہتی،عمران خان نے بڑا اعلان کر دیا
کیپشن: Imran Khan, File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سابق وزیراعظم و چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہےکہ اگلے ہفتے سے 14 مئی تک جلسے کروں گا، 14 مئی کو الیکشن نہ ہوئے تو سڑکوں پر ہونگے۔

 تفصیلات کے مطابق عمران خان نے چیف جسٹس پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لئے نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے قتل کی سازش کے پیچھے ایک افسر تھا، ارشد شریف کے قتل کے پیچھے بھی یہی ہے، اعظم سواتی، شہباز گل پر تشدد کے پیچھے بھی وہی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ آج سارے پاکستان، گاوں محلوں میں عوام نکلی ہے، عوام ایک مقصد کے لیے نکلی ہے، قانون کی حکمرانی کے لیے سب لوگ نکل رہے ہیں، پاکستان کا آئین کہتا ہے کہ جب بھی اسمبلی تحلیل ہوتی ہے تو 90 دن میں الیکشن ہونا ہوتا ہے، اس پر تمام وکلاء اور ججز متفق ہیں۔

 عمران خان کا کہنا تھا کہ ہماری اسمبلیاں تحلیل ہوئی تو ہمیں الیکشن نہیں دیئے جا رہے، حکومت الیکشن کمیشن کے ساتھ مل کر انتخابات نہیں ہونے دے رہے، ہمیں چیف جسٹس نے کہا کہ ان کے ساتھ مذاکرات کرو، ہم مذاکرات کرنا شروع ہوگئے، ہمیں ہر قسم کا بہانہ بنایا گیا کہا گیا پیسے نہیں ہیں، ان کی صرف ایک کوشش تھی الیکشن کو کسی طرح روکا جائے، اگر انہوں نے آئین کی کھلی خلاف ورزی کی جو نظر آرہا کہ یہ کریں گے۔ میں کہنا چاہتا ہوں کہ ساری قوم اس چیف جسٹس کے ساتھ کھڑی ہوگی۔

  سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہم صرف الیکشن چاہتے ہیں، ہمارا آئین کہتا ہے کہ اللہ کی حاکمیت کے بعد عوام کی حاکمیت ہے، اس وقت ملک مہنگائی کی دلدل میں پھنسا ہے، جب سے امپورٹڈ کرپٹ آئی ہے ملک کا پیسہ آدھا رہ گیا ہے، پوری دنیا میں پاکستان کی تذلیل ہو رہی، بلاول بھٹو ہندوستان گیاانڈیا کے وزیر خارجہ نے پاکستان کی تزلیل کی۔

Bilal Arshad

Content Writer