ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہری ہو جائیں ہوشیار ، تشویش ناک خبر آگئی

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: لاہور میں ڈاکو راج برقرار، وارداتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا، ملت پارک کے علاقہ میں شہری شفیق اہلخانہ کے ہمراہ ڈاکوؤں کے ہتھے چڑھ گیا۔

تفصیلات کے مطابق واردات گزشتہ رات ساڑھے 11 بجے غالب کالونی ندیم شہید روڈ پر ہوئی۔سٹی 42 نے واردات کی سی سی ٹی وی حاصل کر لی، سی سی ٹی وی میں شادی کی تقریب سے واپس آنے والا کار سوار خاندان نظر آتا ہے، تعاقب کرتے موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان گن پوائنٹ پر گاڑی روک لیتے ہیں۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان گلی میں کھڑی گاڑی کے دونوں اطراف سے لوٹ مار کرتے دکھائی دیتے ہیں.

دکیتی کے دوران سامنے سے آنے والے کیری ڈبہ سوار کو راستہ مانگنا بھی مہنگا پڑ گیا۔ ڈپر مارنے پر ایک ڈاکو کیری ڈبہ میں سوار شہری سے بھی لوٹ مار کرتا ہے۔

ملزمان 2 تولے سونا، ایک لاکھ 10 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون لے کر فرار ہوگئے۔ ملت پارک پولیس نے متاثرہ شہری کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی، دیگر شواہد کی مدد سے ملزموں کی تلاش کی جا رہی ہے۔

Bilal Arshad

Content Writer