سلمان خان نے مداحوں کے دل جیت لئے، بڑا اعلان

Dabang Khan Salman
کیپشن: Salman Khan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی فلمیں ایکشن، ڈرامہ اور انٹرٹینمنٹ سے بھرپور ہوتی ہیں، جن کا مداح بے صبری سے انتظار کرتے ہیں، اداکار سلمان خان نے اس عید پر ریلیز ہونے والی فلم ’رادھے‘ سے حاصل ہونے والی آمدنی کو کورونا ریلیف فنڈز میں استعمال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق دنیا میں بہت سے ایسے لوگ موجود ہیں جو انسانیت کی خدمت میں پیش پیش رہتے ہیں لیکن کچھ ایسے بھی ہیں جو بےپناہ  دولت کے باوجود دل کے غریب ہوتے ہیں۔ مگر سلمان خان نے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ انسانیت کی خدمت میں کس قدر آگے ہیں۔ اداکار سلمان خان اس وقت بھارت میں کورونا کے دوران فرنٹ لائن ورکرز اور دیگر متاثرین کی مدد کیلئے دل کھول کر مصروف عمل ہیں۔ گزشتہ دنوں فرنٹ لائن ورکرز کیلئے بھجوائے جانے والے کھانے کا معیار بھی سلمان خان نے خود چیک کیا تھا۔

بھارت میں کورونا کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر سلمان خان کی پروڈکشن کمپنی اور زی انٹرٹینمنٹ نے مشترکہ طور پر کورونا متاثرین کی مدد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سلمان خان کی نئی فلم رادھے زی کے علاوہ دیگر پلیٹ فارمز پر بھی ریلیز کی جائے گی، جس کا مقصد فلم سے حاصل ہونے والی آمدنی کو کورونا متاثرین کی مدد اور طبی آلات کی فراہمی میں استعمال کیا جائے گا۔ زی انٹرٹینمنٹ بھی بھارت کی ریاست مہاراشٹرا میں کورونا ریلیف کا کام کررہی ہے۔

واضح رہے کہ سلمان خان کی فلم رادھے 13 مئی کو بھارت سمیت دنیا بھر میں سنیما گھروں اور دیگر آن لائن پلیٹ فارمز پر ریلیز کی جائے گی۔