ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عید سے قبل بازار اور شاپنگ سنٹرز لاہوریوں سے بھر گئے

عید سے قبل بازار اور شاپنگ سنٹرز لاہوریوں سے بھر گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : لاہوریے چھوٹی عید پر بڑی خریداری کرنے بازاروں اور شاپنگ سنٹرز پہنچ گئے ۔ اہلِ لاہور عید سے قبل ہی عید کی شاپنگ میں مصروفِ عمل ہیں۔ دکانداروں کی بھی چاندی ہوگئی منہ مانگے دام وصول کرنے لگے۔ 

شہری عید شاپنگ کے لئے بچوں کے ساتھ کریم بلاک مارکیٹ پہنچ گئے ۔ مارکیٹوں و بازاروں میں بچے اور خواتین عید کی خریداری میں مگن ہیں۔ اس کے علاوہ جیولری، میچنگ دوپٹوں، چوڑیوں ،مہندی کی خریداری بھی عروج پر ہے ۔ 

ملبوسات،جیولری،کاسمیٹکس اورچوڑیوں کے سٹالز پر خواتین کا رش لگا ہوا ہے۔ کپڑے اور جوتوں کی دکانوں کے ساتھ ساتھ خصوصی سٹال بھی سج گئے ۔ 

دوسری جانب ماہِ رمضان میں کینو مسمی کے تازہ جوس کی مانگ میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ پیاس بجھانے اور تازگی کیلئے کینو مسمی جوس روزی داروں کی اولین ترجیح بن گئی ہے۔ افطار کے بعد جوس کارنرز پر کینو مسمی جوس کارنرز پر شہریوں کا رش لگ گیا ۔ 

شہریوں کا کہنا ہے کہ وٹامن سی سے بھرپور کینو مسمی جسم کو فوری توانائی فراہم کرتا ہے۔ کینو مسمی جوس جسم میں پانی کی کمی دور کرنے کا بہترین ذریعہ ہے ۔