ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ضلعی انتظامیہ تمام اشیاء کی سرکاری نرخوں پر فراہمی کیلئے کوشاں ہے: ڈپٹی کمشنر لاہور

ضلعی انتظامیہ تمام اشیاء کی سرکاری نرخوں پر فراہمی کیلئے کوشاں ہے: ڈپٹی کمشنر لاہور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : ڈپٹی کمشنر لاہورکیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہا ہے کہ بہترین اور معیاری اشیاء کی فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ 

ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے رمضان سہولت بازار رائیونڈ کا دورہ کیا، اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ زوہیب ممتاز اور دیگر ڈپٹی کمشنر لاہور کے ہمراہ تھے ۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے بازار میں اشیاء کی دستیابی اور قیمتوں پر بریفنگ دی، کہا کہ رمضان بازار میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 850 اور چینی 140 روپے فی کلو دستیاب ہے۔ 

ڈپٹی کمشنر لاہور نے ریٹ لسٹ میں زائد قیمتوں کے اندراج پر سہولت بازار انتظامیہ کی سرزنش کی گئی، اس موقع پر ہدایت کی گئی کہ مارکیٹ کمیٹی بازاروں کو ہول سیل ریٹ پر بلا تعطل سپلائی فراہم کرے۔ بازاروں میں خواتین اور بزرگ شہریوں کے لیے الگ کاؤنٹر فعال رکھے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ فروخت کی جانے والی تمام اشیائے ضروریہ کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ 

ڈپٹی کمشنر لاہورکیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ تمام اشیاء کی سرکاری نرخوں پر فراہمی کیلئے کوشاں ہے، بہترین اور معیاری اشیاء کی فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ 

دوسری جانب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافےکےمہنگائی پر بھی اثرات  سامنے آنے لگے ۔ ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی میں 0.37 فیصد کا اضافہ ہوگیا ۔ ملک میں مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 4.70 فیصد پر پہنچ گئی ۔ 

وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی، جس  کے مطابق ایک ہفتے میں 13 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، حالیہ ہفتے 11 اشیاء سستی اور 27 کی قیمتیں مستحکم رہیں،