ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعظم کی وزیرداخلہ محسن نقوی کی رہائش گاہ آمد، داخلی سیکیورٹی اور مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیر اعظم کی وزیرداخلہ محسن نقوی کی رہائش گاہ آمد، داخلی سیکیورٹی اور مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : وزیر اعظم محمد شہباز شریف آج وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی خیریت دریافت کرنے اُن کی رہائش گاہ پہنچے، اس دوران ملک کی داخلی سیکیورٹی اور مجموعی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر داخلہ محسن نقوی کی خیریت دریافت کی. وزیراعظم نے محسن نقوی کی صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ 

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی گزشتہ اتوار اسلام آباد میں مظاہرین سے بات چیت کے دوران زخمی ہو گئے تھے. 

ملاقات میں ملک کی داخلی سیکیورٹی اور مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے امن و امان برقرار رکھنے کے لیے کئے گئے اقدامات سے متعلق بریف کیا۔ 

وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس موقع پر وزیرِ اعظم کو بریفنگ دی کہ پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اس ضمن میں واضح ہدایات جاری کر دی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ میں ذاتی طور پر سکیورٹی انتظامات کی مانیٹرنگ کر رہا ہوں۔  

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے داخلی سلامتی بارے کئے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے کوئی کسر اٹھانہ رکھی جائے۔