ویب ڈیسک:عالمی اور مقامی مارکیٹ میں آج بھی سوناسستاہوگیا جبکہ چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 34ڈالر کی کمی سے 5ہزار 110ڈالر کی سطح پر آگئی۔
مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 3ہزار 400روپے کی کمی کے ساتھ 5لاکھ 33ہزار 762روپے کی سطح پر آگئی۔
دس گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 915روپےکم ہو کر 4لاکھ 57ہزار 614روپے کی سطح پر آگئی۔
دوسری طرف فی تولہ چاندی کی قیمت 104 روپے کے اضافے کے ساتھ 8ہزار 914 روپے جبکہ فی دس گرام چاندی کی قیمت 89روپے اضافے کے ساتھ 7ہزار 642روپے کی سطح پر آگئی۔