ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب کے تمام اضلاع میں’ اینٹی ڈرون یونٹ‘ قائم کرنے کا فیصلہ

پنجاب کے تمام اضلاع میں’ اینٹی ڈرون یونٹ‘ قائم کرنے کا فیصلہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پنجاب حکومت نے صوبے کے تمام اضلاع میں ’ اینٹی ڈرون یونٹ‘ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق ہر ضلع کے ڈی پی او کی سربراہی میں’اینٹی ڈرون یونٹ‘اور ’اینٹی ڈرون سسٹم‘ قائم کیے جائیں گے، یہ اینٹی ڈرون یونٹ اسپیشل ڈرون فلیٹس کی مدد سے ضلع کی فضائی نگرانی کریں گے۔

ترجمان نے بتایا کہ پنجاب بھر میں آؤٹ ڈور ڈرون اُڑانے پر پہلے ہی دفعہ 144 نافذ ہے۔

حکومت پنجاب نے سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر عوامی سطح پر ڈرون کے استعمال پر پابندی عائد کی ہے۔