ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیاقت آباد میں سسرالیوں کا خاتون پر تشدد، مرکزی ملزم گرفتار

لیاقت آباد میں سسرالیوں کا خاتون پر تشدد، مرکزی ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری: لیاقت آباد کے علاقے میں سسرالیوں کی جانب سے خاتون پر مبینہ تشدد کا واقعہ پیش آیا، جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق 15 کال موصول ہونے پر فوری کارروائی کی گئی اور مرکزی ملزم کو حراست میں لے لیا گیا۔

ایس پی شہربانو نقوی کے مطابق گھریلو ناچاقی کے باعث ملزم اور متاثرہ خاتون کے درمیان جھگڑا ہوا، جس کے بعد ملزم نے گھر والوں کے ساتھ مل کر خاتون پر تشدد کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تشدد کے نتیجے میں خاتون کے چہرے اور جسم کے دیگر حصوں پر زخم آئے ہیں۔ ایس پی کے مطابق ملزم نے خاتون سے پاسپورٹ، سونا اور تعلیمی اسناد بھی چھین لیں۔

پولیس نے مرکزی ملزم طلحہ سمیت پانچ نامزد افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

واضح رہے کہ  اس سے قبل گرین ٹاؤن کے علاقے میں سسرالیوں کے مبینہ تشدد سے 35 سالہ خاتون جاں بحق ہو گئی تھی۔

 درخواست گزار اور متوفیہ کے بھائی محمد شہباز کے مطابق روبینہ کی شادی ایک سال قبل طلال نامی شخص سے ہوئی تھی۔

  انہوں نے الزام عائد کیا کہ گزشتہ روز سسرالیوں نے ان کی بہن کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کیا اور بعد ازاں دل کا دورہ پڑنے کا ڈرامہ رچایا۔