ویب ڈیسک: ایران امریکا اسرائیل جنگ کے باعث خطے میں کشیدگی بڑھتی جا رہی ہے جبکہ پاکستان سے مشرق وسطیٰ کےلیےآج بھی 104 پروازیں منسوخ ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی سے دبئی، دوحہ، ابوظہبی، شارجہ اوربحرین کے لیے 21 جبکہ لاہور سے دبئی، دوحہ، شارجہ، کویت، دمام اور ابوظہبی کے لیے 27 پروازیں منسوخ ہوئی ہیں۔
اسی طرح اسلام آباد سے دوحہ، ابوظہبی، بحرین، شارجہ اور دبئی کے لیے 29 پروازیں منسوخ ہوئی ہیں۔
گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث پاکستان سے مشرق وسطیٰ جانے والی 1130 پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی پانچ روز کے دوران 8 ممالک کی منسوخ ہونے والی پروازوں کی تعداد 20 ہزار سےبھی تجاوز کرگئی۔
مشرق وسطیٰ میں امن و امان کی خراب صورتحال کے باعث اسلام آباد انٹرنیشل ائیرپورٹ سے جانے والی متعدد فلائٹس بھی منسوخ ہوگئیں تھیں۔
برٹش ائیرویز کی اسلام آباد سے لندن ، قومی ایئرلائن کی دبئی،ائیر بلیو اور ائیر سیال کی دبئی اور ابو ظہبی جانے والی فلائٹس بھی منسوخ کردی گئیں تھیں۔
ائیر سیال کی دمام ، قطر ائیر ویز کی دوحا ،اتحاد ائیر کی ابو ظہبی جانے والی دو فلائٹس بھی منسوخ ہوگئیں جبکہ ایمریٹس کی دبئی جانے والی پرواز بھی منسوخ ہونے والی پروازوں میں شامل تھیں۔
فلائی جناح کی شارجہ اور بحرین اور گلف ائیر کی بحرین ،ائیر سیال کی ریاض ، فلائی جناح کی ریاض اور شارجہ جانے والی فلائٹس کے علاوہ قومی ائیر لائن کی دوحا جانے والی فلائٹ بھی منسوخ ہو گئی تھیں۔