ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہم سب سے پہلے ایران کو ختم کرنا چاہتے ہیں: صدر ٹرمپ

ہم سب سے پہلے ایران کو ختم کرنا چاہتے ہیں: صدر ٹرمپ
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم لڑائی میں ایران سے زیادہ سنجیدہ ہیں ،ہم سب سے پہلے ایران کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔

 امریکی صدر کا کہنا ہے کہ  ہمارے پاس ایران پر حملے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا ، ایرانی بحریہ کو مکمل ختم کردیا ہے جبکہ ایران کی میزائل اور ڈرون صلاحیتوں کو بھی ختم کیاجارہا ہے ، ہم ہر گھنٹے ایران کے میزائل اور ڈرون صلاحیت کم کر رہے ہیں۔

 امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے پاس اب نہ فضائیہ باقی ہے اور نہ فضائی دفاعی نظام جبکہ ان کے تمام طیارے بھی تباہ ہوچکے ہیں۔

 انہوں نے کہاکہ یقینی بنائیں گے آئندہ جو بھی ایران کی قیادت کرے گا، امریکا اور اسرائیل کو دھمکی نہیں دے گا، امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ ایران نے ڈیل کیلئے کال کی لیکن ہم نے کہا کہ اب بہت دیر ہو گئی ہے۔