ویب ڈیسک: آئی ایم ایف اور پاکستانی حکام میں قرض پروگرام کی اگلی قسط کے لئے مذاکرات جاری ہیں۔
ذرائع کے مطابق ایف بی آر اور بی ایس آئی پی سے ملاقات ہو گی، ایف بی آر نے 605 ارب روپے کا ٹیکس شارٹ فال پورا کرنے کےلئے منصوبہ آئی ایم ایف کے حوالے کر دیا، ٹیکس وصولی کا شارٹ فال پورا کرنے کے لئے کوئی منی بجٹ نہیں آئے گا، شارٹ فال پورا کرنے کے لیے عدالتوں میں ٹیکس مقدمات جلد نمٹائے جائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے نے عدالتوں میں زیر سماعت ٹیکس کیسز میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرادی، چیف جسٹس پاکستان بھی ٹیکس کیسز کی سماعت جلد کرانے کی درخواست منظور کرلی، سپریم کورٹ میں اگلے ہفتے سپر ٹیکس کیس کی سماعت شروع ہو گی۔
ایف بی آر کو سپر ٹیکس کی مد میں 157 ارب روپے حاصل ہونے کی امید ہے،ونڈ فال منافع ٹیکس کیس حکومت پہلے ہی جیت چکی ہے، ونڈ فال منافع پر ٹ یکس سے حکومت 23ارب روپے ٹیکس وصول کر ےگی۔
بینکوں میں ایڈوانس ڈیپازٹ ریشو پر ٹیکس کی مد میں 72 ارب روپے کا ٹیکس ملا، آئی ایم ایف نے بی آئی ایس پی سے رقم کی تقسیم پربریفنگ کی،بی آئی ایس پی سے آئی ایم ایف وفد دوبارہ ملاقات کرے گا۔
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App