ویب ڈیسک:سکول بس بے قابو ہوکر الٹ گئی، حادثہ میں 10 طلبہ زخمی ہو گئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق نوشہرہ میں چراٹ سیمنٹ فیکٹری روڈ پر سکول بس، ڈرائیور سے بے قابو ہو کر اُلٹ گئی۔ حادثے کے نتیجے میں 10 طالب علم زخمی ہو گئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے تمام بچوں کا تعلق مہاجر بازار کے علاقے سے ہے۔
زخمی بچوں کو طبی امداد کے لیے پبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ سکول کے بچوں کو معمولی چوٹیں آئیں، ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔