پی ایس ایل سیزن 9; لاہور قلندرز نے اسلام آباد کو جیت کیلئے 163 رنز کا ہدف دیدیا

پی ایس ایل سیزن 9; لاہور قلندرز نے اسلام آباد کو جیت کیلئے 163 رنز کا ہدف دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پاکستان سپر لیگ  سیزن 9 کے 23ویں میچ میں لاہور قلندرز کی ٹیم نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 163 رنز کا ہدف دے دیا۔

پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں لاہور قلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 162 رنز بنائے۔وین ڈرڈوسن 64 اور شاہین آفریدی 30 رنز بناکر نمایاں رہے۔ اس کے علاوہ صاحبزادہ فرحان 2، فخر زمان 10،شائے ہوپ 6، سکندر رضا 4 اور احسن حفیظ 13 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ڈیوڈ ویزا 24 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے رومان رئیس نے 2، نسیم شاہ، حنین، عماد اور شاداب نے ایک ایک وکٹ لی۔

واضح رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ 

قبل ازیں آج (بدھ) کو کھیلے گئے پہلے میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو با آسانی7 وکٹوں سے شکست دے دی۔